الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کیپسٹی بلڈنگ کا جامع پلان تیار

Apr 28, 2026 | 11:34:AM
 الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کیپسٹی بلڈنگ کا جامع پلان تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)پنجاب میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کیپسٹی بلڈنگ کا جامع پلان تیارکرلیاگیا۔
جامعات میں NEV ٹیکنالوجی، بیٹری سسٹمز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے کورسز شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یونیورسٹی پروگرامز میں جدید الیکٹرک وہیکل تعلیم متعارف ہوگی ۔
بیٹری مینجمنٹ، پاور الیکٹرانکس اور الیکٹرک موٹر ڈیزائن پر ایڈوانس ٹریننگ پروگرامز شروع ہوں گے،یونیورسٹیوں اور ریسرچ اداروں کے اشتراک سے تحقیق اور مہارت میں بھی اضافہ کیا جائے گا،ٹیوٹا کے تحت ٹیکنیشنز اور مکینکس کے لیے خصوصی ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز ہوگا۔
پنجاب بھر میں جدید سہولیات سے آراستہ ٹریننگ سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے،انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت R&D کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے،ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کے لیے خصوصی سیفٹی ٹریننگ پروگرامز بھی اس میں شامل ہیں،لیتھیم آئن بیٹری حادثات سے نمٹنے کے لیے الگ حفاظتی پروٹوکولز متعارف کرانے کی تجویزدی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس،فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی
حکام کے مطابق الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں ہنر مند افرادی قوت تیار کر کے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے،کیپسٹی بلڈنگ پلان سے گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ماحولیاتی بہتری میں مدد ملے گی۔