لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس،فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

Apr 28, 2026 | 09:42:AM
لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس،فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس جسٹس حسن نواز مخدوم کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل کی استدعا پر کیس جسٹس حسن نواز مخدوم کو بھجوادیا۔
جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسی نوعیت کا ایک اور کیس جسٹس حسن نواز مخدوم کے پاس ہے، اس پر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کہاکہ یہ کیا معاملہ ہے؟وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ یہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے متعلق معاملہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر نہیں :علی پرویز ملک کا انکشاف
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کیس جسٹس حسن نواز مخدوم کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔