ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر نہیں :علی پرویز ملک کا انکشاف

Apr 28, 2026 | 08:22:AM
ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر نہیں :علی پرویز ملک کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے پاس پیٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر موجود نہیں ہیں ۔

وزیر پٹرولیم نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں ہیں،  ہمارے پاس کروڈ آئل 5سے 7دن کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی:وزیراعظم ہائیکورٹ میں طلب

علی پرویز ملک  نے کہا کہ ہمارے پاس ہر قسم کی ریسرچ اور پیپرز تیار ہیں، وزیراعظم اور سی ڈی ایف کے ساتھ طے کیا ہے کروڑ آئل کے لیے 30دن کا پروگرام بنایا جائے،ہم نے انرجی سیکٹر کو بہتر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر