پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی:وزیراعظم ہائیکورٹ میں طلب

Apr 28, 2026 | 11:05:AM
پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی:وزیراعظم ہائیکورٹ میں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس  جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں،وزیراعظم آ کر بتائیں کہ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟ جسٹس محسن کیانی نے کہاکہ سیکرٹری اور سیکرٹری کیبنٹ بھی عدالت پیش ہوں۔
 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایاکہ ایک ریٹائرڈ جج ٹربیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں،اس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے
 ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے،ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے، کسی کا دل چاہتا ہے تو این آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹربیونل میں۔