نائب وزیراعظم کی سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں کو شفاف بنانے، عدم مداخلت کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا وفاقی حکومت کے تحت سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں میں شفافیت، کارکردگی اور خالی آسامیوں پر تیز رفتار تقرریوں زور دیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی بھرتیوں سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی حکومت کے بھرتی نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
وفاقی بھرتیوں میں شفافیت، کارکردگی اور خالی آسامیوں پر تیز رفتار تقرریوں پر غور،بھرتیوں کے عمل میں دستی کارروائی اور غیر ضروری مداخلت کم کرنے پر زور دیا گیا ۔
اسحاق ڈار نے شفاف، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی ریکروٹمنٹ فریم ورک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا بھرتی نظام وزیراعظم کے ڈیجیٹل گورننس اور میرٹ پر مبنی تقرریوں کے وژن سے ہم آہنگ ہوگا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: محسن نقوی