ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران امریکا مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.90 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 109.2 ڈالر فی بیرل سے ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.97 ڈالر اضافے سے 97.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران امریکا امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز سے محدود ترسیل کے باعث عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے اہم مشاورت، ایران کی نئی تجاویز زیرِ غور
یاد رہے کہ ایران نے امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق نئی تجاویز پیش کردی ہیں، امریکا کی جانب سے ان تجاویزپر آج غور کیا جائے گا۔