ہالی ووڈ میں فلم کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی, کترینہ کیف

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

Apr 28, 2024 | 13:10:PM
ہالی ووڈ میں فلم کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی, کترینہ کیف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھیلیکن  ایک خاص وجہ سے پروجیکٹ کو قبول نہیں کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی میگزین ’ویرائٹی‘ کو ایک انٹرویو میں خوبرو  کترینہ کیف نےبتایا کہ"انہیں مغرب (ہالی وڈ) سے پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔"

کترینہ کیف نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ ایسا ہو گا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری کتاب میں ایک بالکل نیا صفحہ ہو گا۔"

کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ"میں ہمیشہ شائقین کو ترجیح دیتی ہوں اور میں نے اپنے پورے کیریئر میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔"
 انہوں نے کہا کہ "اب مجھے لگتا ہے کہ یہ توازن تلاش کرنے کے حوالے سے ہے، مجھے لگتا ہے کہ کون سی کہانی شائقین سے جڑے گی؟ اور میں اس وقت ذاتی طور پر اور بطور اداکارہ کس سے جڑی ہوں؟ کیا مجھے ترقی دے گا؟ کیا مجھے اطیمنان دے گا؟ یہ بالکل وہی ہے جو میں ابھی کرنا چاہتی ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں:کراچی: لیاری سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کترینہ کی حال میں مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کافی سراہا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مداح اکثر انہیں ہالی ووڈ پروجیکٹ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔