کسانوں کیلئے ٹریکٹر سکیم : نو ارب پچاس کروڑ روپے کی سبسڈی منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)کسانوں کے لیے ٹریکٹر سکیم کیلئےحکومت نے نو ارب پچاس کروڑ روپے کی سبسڈی منظور کرلی ۔
حکام کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سبسڈی کے بجٹ کو آن لائن کر دیاجس سے ٹریکٹر کے لیے رقم کی ادائیگی جلد شروع ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت حکومت نو ارب پچاس کروڑ کی سبسڈی کسانوں کو دے گی جس کے تحت پنجاب حکومت کسانوں کوریایتی نرخوں پر ٹریکٹر فراہم کررہی ہے ۔
حکومت کی جانب سے کسانوں کو فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی،اس سکیم کے تحت 75 سے 125 ہارس پاور کے ہائی پاور ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔