پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔
ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناسستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔