ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی )ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گیا، کراچی میں محکمہ موسمیات پر رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کااجلاس بھی ہورہا ہے۔
سپارکو کے مطابق آج چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔
سپارکو کے مطابق یکم ذو الحج 29 مئی کو متوقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے،دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :نیپرا نےکراچی کیلئے بڑے سولر منصوبےکی منظوری دے دی