رواں ماہ جزوی چاند گرہن و بلڈ مون کا نظارہ کب ہو گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرا فاطمہ)اگست کے اختتام پر آسمان پر ایک شاندار فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب 2026 کا جزوی چاند گرہن ہوگا, جس کے دوران چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں آ جائے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کے دوران چاند کا بڑا حصہ سرخی مائل نارنجی رنگ اختیار کر لے گا،جزوی چاند گرہن 28 اگست کو عالمی وقت کے مطابق 4 بج کر 13 منٹ پر عروج پر ہوگا، جبکہ اس وقت چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے سائے میں ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ مکمل چاند گرہن نہیں بلکہ جزوی چاند گرہن ہوگا،ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔