بشریٰ بی بی کے سیل کی بجلی بند ،سیل تندور،وہ بیہوش ہوئیں، مسرت چیمہ

May 27, 2025 | 17:23:PM
بشریٰ بی بی کے سیل کی بجلی بند ،سیل تندور،وہ بیہوش ہوئیں، مسرت چیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اس شدید گرمی کے موسم میں جب سیمنٹ کا سیل تندور بن جاتا ہے اس وقت بشری بی بی کے سیل کی بجلی بند رکھی گئی جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوئیں۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ ایک غیر سیاسی خاتون کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کیا جارہا ہے،عمران خان اور بشری بی بی کے ساتھ جو سلوک اس وقت کیا جا رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہماری قیادت ہوش کے ناخن لے اور عمران خان اور بشری بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:’’جب اللہ بلاتا ہے تو دروازے خود کھلتے ہیں‘‘ لیبیا کے شہری کی حج پر جا نے کی غیر معمولی داستان