وفاقی وزیراحد چیمہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےحکام کی ملاقات،ML-1سے متعلق تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں مین لائن ون (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ایشائی ترقیاتی بینک کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،اے ڈی بی کی تکنیکی ٹیم اور منصوبے کے کنسلٹنٹس ایم ایل ون پر تیزی سے کام کررہے ہیں ،ڈیزائن حتمی ہونے کے بعد پروکیورمنٹ اور دیگر مراحل کو بروقت آگے بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایم ایل ون منصوبے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ایم ایل ون منصوبہ جلد از جلد عملی مرحلے کی جانب بڑھے،حکومت ایم ایل ون سے متعلق اپنی تمام ضروری ذمہ داریاں اور تقاضے بروقت پورے کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تمام مراحل میں حکومت ضروری سہولت اور تعاون فراہم کرے گی،منصوبے کی بروقت پیش رفت کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر تعاون ضروری ہے۔
احد چیمہ کا مزید کہناتھا کہ تکنیکی، قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کے ساتھ منصوبے کے شیڈول کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
اے ڈی بی حکام نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم اور کوششوں کو سراہتے ہیں،منصوبے کے آئندہ مراحل اور منظوریوں سے متعلق ضروری تقاضے حکومتِ پاکستان کے ساتھ بروقت شیئر کیے جائیں گے۔
اس دوران پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :