لاہورشہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی

Mar 27, 2023 | 11:11:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  7 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔     

مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  482 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 313 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 321 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔     

مزید پڑھیں: لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

فارمی انڈوں کی قیمت 247 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7290 روپے میں فروخت  ہوگی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز   مرغی کے گوشت کے قیمت میں 5 روپے فی کلو  کمی  کی گئی تھی۔