لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Mar 27, 2023 | 10:58:AM
لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور پولیس نے میبنہ تشدد سے شہری کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ مقتول شہری شیخ منیر کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں 4 اہلکاروں کو نامزد کردیا گیا۔

اس سے قبل مقتول کی لواحقین نے واقعہ کیخلاف بند روڈ پر احتجاج بھی کیا لواحقین نے الزم لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے بٹ مار کر 55 سالہ شیخ منیر کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکپتن، 7 افراد کا قاتل ساتھی سمیت گرفتار

پولیس کا مؤقف ہے کہ شیخ منیر تفتیش میں مطلوب تھا اور موت ہاٹ اٹیک سے ہوئی۔

ہلاک ہونے والا شیخ منیر کباڑ کا کاروبار کرتے تھے، چوری کا سامان خریدا تھا، ملزمان کی نشاندہی پرشامل تفتیش کرنا چاہتے تھے۔