فیصل آباد میں خواتین غیر محفوظ،مبینہ تشدد کے 150 سے زائد واقعات رپورٹ 

Sep 14, 2026 | 19:27:PM
فیصل آباد میں خواتین غیر محفوظ،مبینہ تشدد کے 150 سے زائد واقعات رپورٹ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹہ)  رواں سال کے دوران ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں خواتین پر مبینہ تشدد کے 150 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی ایف آئی آرز شہر اور دیہی علاقوں کے متعدد تھانوں میں درج کی گئی ہیں۔

 تھانہ وومن و دیگر مرکزی علاقے: تھانہ وومن 16، غلام محمد آباد 5، نشاط آباد 5، ڈجکوٹ 4، ملت ٹاؤن 3، تھانہ صدر 3، ساندل بار 3، منصور آباد 2، بٹالا کالونی 2، سمن آباد 2، ٹھیکریانوالہ 2 اور پیپلز کالونی و مدینہ ٹاؤن میں 1، 1 مقدمہ درج کیا گیا۔

 جڑانوالہ و ڈویژنل تھانے: تھانہ صدر جڑانوالہ 11، روڈالہ روڈ 11، کھرڑیانوالہ 9، چک جھمرہ 8، سٹی جڑانوالہ 6، ستیانہ 5 اور ساہیانوالہ میں 1 مقدمہ درج ہوا۔

اس کے علاوہ خواتین پر مبینہ تشدد کے متعدد دیگر مقدمات ضلع کے باقی تھانوں میں بھی درج کیے گئے ہیں۔