کاہنہ میں لیڈی ڈاکٹر کوبیٹے اور2بیٹیوں سمیت کس نے قتل کیا۔۔جان کر پریشان ہو جائیں گے 

Jan 27, 2022 | 15:35:PM
پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے اہلخانہ کو قتل کیا
کیپشن: چار افراد کا قتل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 افراد کو قتل کرنے  والا سگا بیٹا نکلا۔ پب جی گیم کھیلنےسے منع کرنے پر  ماں اور بھائی بہنوں کو سفاکی سے قتل کرڈالا ۔

پولیس کے مطابق کاہنہ  میں 14 سال کا لڑکا اور مقدمہ کا مدعی ہی قاتل ہے۔ ملزم نے فائرنگ کر کے ماں اور بھائی بہنوں کو قتل کیا اور جھوٹی کہانی سنائی۔ ملزم  ویڈیو گیم  کھیتا تھا اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

زین نے گھر کی نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم کو گھر والے ای گیم کھیلنے سے منع کرتے تھے، جس پر ملزم نے گھر والوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ۔جہانگیر ترین کی نااہلی کیخلاف درخواست دائر

واضح رہے کہ رواں ماہ 19 جنوری کو لاہور کے قریب کاہنہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، چاروں افراد کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کئے گئے افراد میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں موج مستیاں۔۔ ویڈیو وائرل

مقتولین کی شناخت ڈاکٹر ناہید سبطین، تیمور سلطان، ماہ نور اور فاطمہ جنت کے ناموں سے کی گئی تھی۔جن کی عمر 45 برس، جب کہ بیٹے کی عمر 22 اور بیٹیوں کی عمریں بالترتیب 15 اور 17 برس تھیں۔