نواز شریف ۔جہانگیر ترین کی نااہلی کیخلاف درخواست دائر 

Jan 27, 2022 | 15:17:PM
نوازشریف جہانگیر ترین کی نااہلی کیخلای درخواست جمع
کیپشن: نوازشریف جہانگیر ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اورجہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کےخلاف  سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں موج مستیاں۔۔ ویڈیو وائرل

صدر سپریم کورٹ بار نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت  سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی ۔آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔

عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست کے مطابق اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں ہلچل۔۔پرویز خٹک کو لینے کے دینے پڑ گئے
سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 ب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے ۔