شدید ٹھنڈ اور۔۔۔حریم شاہ کی گرم پانی کے پول میں سوئمنگ۔۔ویڈیو وائرل

Jan 27, 2022 | 15:02:PM
حریم شاہ کی لندن کے سوئمنگ پول میں مستیاں
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانادل گردے کا کام ہے۔شہری لوگ تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کئی لوگ تو ٹھنڈے پانی کے خوف سے کئی کئی دن نہاتے ہی نہیں۔لیکن دیہات میں لوگ ٹیوب ویل کے تازہ پانی میں ڈبکیاں لگا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو مری جیسے ٹھنڈے ٹھار علاقے میں گرم پانی کی سہولت مل جائے تو سیر سپاٹے کا مزہ دوبلا ہو جاتا ہے۔ایسے ہی مزے لندن کی شدید ٹھنڈ میں حریم شاہ لے رہی ہیں۔ 

متنازعہ ٹک ٹاکرحریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ہلنگڈن اسپورٹس اینڈ لیزر کمپلیکس کی ایک ویڈیو شیئر  کی۔ انہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو سلام کیا اور اپنے گیلے بال جھٹکتے ہوئے کہتی ہیں کہ لندن کی اس ٹھنڈ میں ہوٹ واٹر سوئمنگ کا اپنا ہی مزہ ہے۔

حریم شاہ نے یہ ویڈیو 12 گھنٹے پہلے شیئر کی تھی اور اب تک اسے دیکھنے والوں کی تعداد 7  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی متنازع ویڈیوز و بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔