پنجاب میں ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے گئی 

Feb 27, 2026 | 11:40:AM
پنجاب میں ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری  دے دی گئی۔
 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں زراعت میں بڑی اصلاحات کا مشن پیش کیا گیا، جس میں کسان کو خود مختار بنانے اور جدید زرعی انقلاب کی بنیاد رکھنے کیلئے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے بنجر زمینوں کی آباد کاری، ہائیڈرو پونک فارمنگ اور زرعی ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کا اعلان کیا،اجلاس میں ٹریکٹرز، سپر سیڈرز، سولرائزیشن اور ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ جیسے منصوبوں کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو زراعت سے جوڑنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایگریکلچر انٹرنز کو ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پروگرام کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی، ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ پنجاب کے ذہین نوجوان اب پورے اعتماد کے ساتھ زرعی انقلاب کی قیادت کریں گے۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں 10 ہزار ڈیزل ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سکیم کی منظوری دی گئی جبکہ 2028 تک 28 ہزار سپر سیڈرز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ، ہائی ٹیک میکانیزیشن پروگرام کے تحت 2028 تک 6500 جدید زرعی مشینری دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب میں 400 منی ڈیم مکمل ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری شعبوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کو لازمی قرار دے دیاگیا
 وزیراعلیٰ نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے فیز کی منظوری بھی دے دی، جس کے تحت ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دی گئی ہے،کسان کارڈ سکیم میں مزید کاشتکاروں کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ کسان کارڈ پر 98 فیصد ریکوری پر وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کیا۔