اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز،ڈالربھی سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغازہواہے اورانڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد کو چھو لیاجبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔
آج جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا،100 انڈیکس 182 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 163 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 12 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔