سردی کی شدت میں اضافہ ،محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج کی بجائے 29 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب بھر کے علاقے بارش سے محروم رہیں گے تاہم شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔ صوبے کے شمالی اضلاع میں شدید سردی رہی جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 3 ڈگری، ژوب میں 3 ڈگری، قلات میں 1 ڈگری اور سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
تربت میں درجہ حرارت 12، نوکنڈی میں 4، چمن میں 3، گوادر میں 9 اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں خشک موسم کے باعث شہری نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے جس سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،پیشگوئی کی گئی کہ 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا اور 29 دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 30 دسمبر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیلئے نئی پریشانی، بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان