حکومت کیلئے نئی پریشانی، بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈین یوتھ کانگریس نے پہاڑی سلسلہ کے تحفظ کے لیے ’’اراولی ستیاگرہ یاترا‘‘ نامی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر اودے بھانو چب نے پریس کانفرنس کے دوران یاترا کا باضابطہ پوسٹر جاری کیا اور تحریک کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
اراولی پہاڑی سلسلے کی سپریم کورٹ کی جانب سے نئی تعریف کے بعد شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
اراولی کیا ہے؟
واضح رہے کہ اراولی کا شمار دنیا کے قدیم ترین پہاڑی سلسلوں میں ہوتا ہے جو راجستھان، ہریانہ، گجرات اور دارالحکومت دہلی تک پھیلا ہوا ہے۔
گروگرام، اودھے پور اور دیگر شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں، جن میں مقامی باشندے، کسان، ماحولیاتی کارکن، وکلا اور بعض سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد، عام تعطیل کا اعلان
"پیپل فار اراولی” گروپ کی بانی رکن نیلم آہلو والیہ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ نئی تعریف اراولی کے اس بنیادی کردار کو کمزور کرسکتی ہے جو شمال مغربی بھارت میں ریگستانی پھیلاؤ کو روکنے، زیرِ زمین پانی کو ریچارج کرنے اور لوگوں کے روزگار کے تحفظ میں ادا کرتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر اراولی پہاڑی سلسلے کو ختم کرنے کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔