سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام، جاوید لطیف اینٹی کرپشن میں طلب 

Sep 26, 2022 | 18:44:PM
مسلم لیگ کے اہم رہنما، رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف، سرکاری زمین پر، قبضہ کے الزام، اینٹی کرپشن، طلب،
کیپشن: جاوید لطیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف ، امجدلطیف اور دیگر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغازہو گیا، اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے جاوید لطیف کو تحقیقات کیلئے طلب کیا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اس سے قبل مسلم لیگی ایم پی اے محمد وقارچیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے،مسلم لیگی ایم پی اے وقار چیمہ کو ڈی سی گوجرانولہ کی درخواست پر طلب کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی