سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی

Sep 26, 2022 | 17:15:PM
سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی
کیپشن: سونا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر سستا ہونے کے بعد  سونے کے دام میں بھی زبردست کمی ہوگئی ہے ۔  آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن  کے مطابق ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 6800روپے سستا ہوگیا  ہے ، ایک تولہ سونا کی قیمت  1لاکھ 43ہزار 300روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 5829روپے میں سستا ہوگیا ہے ،دس گرام سونے کے دام کم ہوکر 1 لاکھ 22ہزار 857روپے ہوگئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1640ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔