گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ۔۔یہ فی لیٹر کتنے میں فروخت ہوتا ہے،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Sep 26, 2021 | 00:21:AM
گوری خان،کی بلیک واٹر ،کے ساتھ ،ویڈیو وائرل
کیپشن: گوری خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کنگ خان  کی اہلیہ گوری خان بلیک واٹر استعمال کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  گوری خان کو ممبئی میں ان کے سٹور کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے باہر آ رہی ہیں۔ بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیخلاف نیا محاذ کھل گیا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ہم نے انہیں کبھی عام پانی کی بوتل اٹھاتے نہیں دیکھا لیکن جب سے یہ بلیک واٹر آیا ہے یہ لوگ ہاتھوں میں بوتل لیے ہی نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساہیوال۔۔ سہیلی کی ماں نے 16 سالہ حافظہ سے اجتماعی زیادتی کروادی۔۔سنسنی خیز انکشافات

یا د رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے ایک یوگا سینٹر سے باہر آرہی ہیں۔

بلیک الکلائن واٹر ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے بےشمار فوائد ،اس میں 70 سے زائد معدنیات موجود ہیں۔ اسے کئی نامور شخصیات تندرست رہنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔اس پانی کی ایک لٹر بوتل کی قیمت تین سے چار ہزار کے درمیان ہے۔