ساہیوال۔۔ سہیلی کی ماں نے 16 سالہ حافظہ سے اجتماعی زیادتی کروادی۔۔سنسنی خیز انکشافات

Sep 25, 2021 | 22:08:PM
حافظہ، سے، اجتماعی ،زیادتی
کیپشن: حافظہ سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ساہیوال سے افسوسناک خبر، حافظہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کا دلخراش واقعہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیلی کی ماں نے متاثرہ لڑکی کو قرآن خوانی میں شرکت کیلئے گھر لے جاتے ہوئے اغوا کروایا اور پھر 3 افراد کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا۔ نواحی علاقے چک 52 فائیو ایل میں حافظہ قر آن 16 سالہ لڑکی کو عرفان ، رفیق،منیر احمد  نے 2 خواتین کی مدد سےاغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی
پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اب تک دو ملزموں عرفان اور رفیق کو گرفتار کیا جا چکا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو 11ستمبر کو قرآن خوانی میں شرکت کے بہانے اس کی سہیلی کی ماں گھر سے لے کر نکلی اور پھر راستے میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا مختصر ویڈیو کلپ میں بڑا اعلان
 ملزم عرفان، رفیق اور منیر احمد  ملزمان اپنی ساتھی خواتین کیساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کو ایک گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی روایتی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 دن کی کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا اور پھر دو ملزموں کو گرفتار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مونی رائے کے خاص فو ٹو شو ٹ کی سو شل میڈیا پر دھوم