جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی

Sep 25, 2021 | 19:10:PM
جمائما، کی، رکشا، کی، سیر
کیپشن: جمائما کی رکشا کی سیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم مام میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

اب جمائما نے اپنے ایک انسٹاگرا م پیغا م میں ویڈیو شیئر کی ہے۔جس رکشا کی ان کو تلاش تھی وہ مل گیاہے۔اور  ایسا محسو س ہو رہا ہے کہ وہ  لاہور میں سیرو تفریح کر رہی ہیں۔ان کی اس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

یا د رہے کہ جمائما لندن سے ویڈیو کنٹرول کی مدد سے پاکستانی شہروں کی فلمبندی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی کو دوران ٹرائی تنگ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔۔ جان کیسےچھوٹی۔۔جانیے