لڑکی کو  دوران ٹرائی تنگ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔۔ جان کیسےچھوٹی۔۔جانیے

Sep 25, 2021 | 17:51:PM
دوران ٹرائی، تنگ لباس، پہننا ،مہنگا پڑ گیا
کیپشن: دوران ٹرائی تنگ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)کئی بار انسان ایسی حالت میں پھنس جاتا ہے جسے جان کر کسی کی ہنسی چھوٹ جائے۔ بڑے مسائل تو لوگوں کو پریشان کر ہی دیتے ہیں لیکن بعض اوقات چھوٹے مسائل بھی انہیں پریشان کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک لڑکی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ لڑکی اپنے لیے نیا لباس لائی تھی لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس لباس کو ٹرائی کرنے کے دوران اس کے ساتھ یہ حادثہ ہو جائے گا۔لندن میں رہنے والی اس لڑکی نے ٹک ٹاک پر  بھی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔ اس نے اپنے لیے ایک نئی ڈریس لی تھی جب وہ اس لباس کو پہن رہی تھی تو اس کے گھر میں کوئی نہیں تھا۔ جب لڑکی نے کپڑے پہنے تو اسے تھوڑا تنگ پایا لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

ڈریس اتارتے وقت لڑکی اپنے کپڑوں میں پھنس گئی۔ وہ چاہ کر بھی کپڑوں سے باہر نہ آ سکی۔ پریشانی اس قدر بڑھ گئی کہ آخرکار اسے اپنے بوائے فرینڈ کوفون کرنا پڑا۔ لڑکی نے بتایا کہ جب لباس اس کے جسم سے باہر نہیں نکل رہا تھا ، تب اس نے اپنی پوری زندگی فلیش بیک میں دیکھی۔ وہ بالآخر کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے ہوئے باتھ ٹب میں گر گئی تھی ۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اس پر کئی تبصرے کیے۔ ایک شخص نے لکھا کہ مشکلات کبھی بھی آجاتی ہیں۔ اسی دوران ایک خاتون نے کمینٹ کیا کہ ڈریس لو لیکن اس طرح کی بھی مت لو۔ لوگوں کو یہ ویڈیو بہت مضحکہ خیز لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندر کنارے ادا شرما کا بولڈ اور خطرناک انداز دیکھ کر مدا حوں کے اڑ گئے ہوش۔۔ویڈیو وا ئرل