اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر بھی سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 565 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 327 پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 283.72 روپے سے کم ہوکر 283.60 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے یقین دہانی کرا دی