اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر کی قیمت برقرار

Sep 08, 2026 | 10:28:AM
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر کی قیمت برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

 کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 131 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 504 کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام برقرار رہا۔

 انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے، جس کے باعث روپے کی قدر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:حکومت جولائی سے اب تک پٹرول 38 روپے 4 پیسے مہنگا کر چکی