حکومت جولائی سے اب تک پٹرول 38 روپے 4 پیسے مہنگا کر چکی

Sep 08, 2026 | 10:07:AM
حکومت جولائی سے اب تک پٹرول 38 روپے 4 پیسے مہنگا کر چکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )روزانہ بنیادوں پر پٹرول کی قیمتوں کے تعین کے فیصلے کے بعد حکومت جولائی سے اب تک پٹرول 38 روپے 4 پیسے مہنگا کر چکی ہے۔

22 جولائی کو پٹرول 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر تھا، اب پٹرول 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو چکا ہے، 22 جولائی سے اب تک ڈیزل 14 روپے 56 پیسے مہنگا کیا جا چکا ہے۔

22 جولائی کو ڈیزل 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر تھا، جب کہ اس وقت ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح 80،80 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مشہور سستی الیکٹرک کار پھر میدان میں! قیمت نے سب کو حیران کردیا

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد ڈیزل اب 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

اوگرا نے قیمتوں کا تعین کیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے، قیمتوں کا نفاذ آج 8 ستمبر بروز منگل ایک روز کے لیے ہوگا۔