مسجد نبوی کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شیخ فیصل نعمان کو 25 سال قبل 2000 میں مسجدِ نبوی ﷺ کا ضابطہ مؤذن مقرر کیا گیا تھا جو چند روز قبل مدینہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے،ان کا خاندان طویل عرصے سے مسجدِ نبوی ﷺ کی خدمت کرتا آ رہا ہے، 25 سال تک انہوں نے اپنی دل کو چھو لینے والی آواز میں اذان دی، جس نے زائرین اور مقامی لوگوں کے دلوں کو متاثر کیا۔
ان کے والد کم عمری میں ہی اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے، بعد ازاں یہ سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی۔
شیخ فیصل نعمان کو مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردخاک کیاگیا،یہ وہ مقدس مقام ہے جہاں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ اور جلیل القدر صحابہ کرام آرام فرما ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال،حادثات میں2 افراد ہلاک
شیخ فیصل نعمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں شیخ فیصل اپنی زندگی کی آخری اذان پُرسوز آواز میں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Last Adhan raised by Sheikh Faisal Nouman رحمه الله in Masjid An Nabawi on 11 Jumada Al Awwal 1447 | 2nd November 2025 pic.twitter.com/WzM5MwRh21
— Inside the Haramain (@insharifain) December 22, 2025
اس سے قبل مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ایک جذباتی پیغام میں ان کی آخری اذان بھی شیئر کی جو انھوں نے 2 نومبر کو دی تھی اور یہی اذان مسجد نبوی ﷺ میں ان کی زندگی کی آخری پکار ثابت ہوئی۔