کیلیفورنیا میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال،حادثات میں2 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اورمختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیااور پارکنگ ایریا زبھی مکمل پانی سے بھر گئے، سان برنارڈینو کاؤنٹی میں مٹی اور ملبہ سڑکوں پر آنے سے گاڑیاں پھنس گئیں، کئی مقامات پر سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔

چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کےذریعے ریسکیو کیاگیا ، سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کردیےگئے ہیں، حکام نے متعدد کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام کے مرکزی بینک کا نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان
بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کرسمس پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ موسمیات نے لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ 4 روز میں 8 انچ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔