فیصل آباد ائیرپورٹ:شہد کی آڑ میں منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش ،خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فیصل آباد ائیرپورٹ پر شہد کی آڑ میں منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کرنے والی خاتون سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والی ملزمہ نے شہد کی بوتلوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق خاتون ملزمہ کا تعلق شاہکوٹ سے بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی حکومت کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان
ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہکوٹ کی رہائشی ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔