کوئٹہ :صوبائی حکومت کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان حکومت نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کردی گئی، منصوبے کو قابل عمل قرار دیدیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اورسرمایہ کاروں کو معیاری بینکنگ سہولیات ملیں گی۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے، بینک آف بلوچستان کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کیلئے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے، بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک صوبائی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرے گا۔