بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کیلئے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں

Aug 26, 2025 | 12:47:PM
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کیلئے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کےلیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔

عمران خان کے مطالعہ کے لیےکتابیں اڈیالیہ جیل پہنچائی گئیں جنہیں ان کے وکیل  بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیا۔

دوسری جانب عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی  اڈیالا جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ  جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو آنے کی اجازت دیں اور جیل کےباہر جو فیملی ممبرز موجودہوں ان کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کیلئے مزید 100 الیکٹرک بسیں چین سے روانہ، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، مریم نواز

خیال رہے کہ بیرسٹرسلمان صفدر نےجیل سماعت میں وکلا،فیملی کو روکنے کے خلاف درخواست دی تھی جسے اب عدالت نے نمٹا دیا۔