پاکستان اورچین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، صدر آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ ہونان کے گورنر ماؤ وی منگ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
صدر مملکت نے گورنر ماؤ وی منگ کے پرتکلف عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے صوبہ ہونان کو ہمارے دلوں میں بھی خاص مقام حاصل ہے۔
صدر مملکت نے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور بھی ہیں، یاد دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقبول عام بنیادی اصول "طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں", تمام پاکستانیوں کے لئے یکساں قابل احترام ہے۔ صدر آصف زرداری نے اپنی پارٹی کے اس بنیادی اصول کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بانی اور عوامی انقلاب کے بانی چئیرمین ماؤ کے افکار سے نسبت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا، پاکستان اور چین کے عوام کئی جہتوں میں گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اورچین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
صوبہ ہونان کے گورنر ماؤ وی منگ نے پاک چین دوستی کومثالی قراردیا۔
یہ بھی پڑھیئے: صدر آصف علی زرداری سے ہونان کی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر شین شیاؤمنگ کی ملاقات