آپریشن شعبان میں شاندار کامیابیوں پر مراد علی شاہ کا خاکی پوش جوانوں کو خراجِ تحسین 

Sep 25, 2026 | 22:09:PM
  آپریشن شعبان میں شاندار کامیابیوں پر مراد علی شاہ کا خاکی پوش جوانوں کو خراجِ تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   سندھ  کے مراد علی شاہ  نے  بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے حالیہ کامیاب آپریشنز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ  آپریشن شعبان میں  33 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا  سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے آج  'آپریشن شعبان' میں مزید  کئی  خوارج کی ہلاکت پر فورسز کے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورا ملک ایک پیج پر ہے۔  سرحدوں اور ملک کے اندر دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور بیرونی نیٹ ورکس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   آج مزید 11 جہنم واصل؛ آپریشن شعبان میں مارے گئے بھارتی کٹھ پتلی دہشتگردوں کی تعداد 33 ہو گئی 

یہ بھی پڑھیئے:   چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک 

یہ بھی پڑھیں:    گلستان سیکٹر میں مسلح افواج نے  13 افغان طالبان ہلاک کئے، طالبان ریجیم کی وزارتِ دفاع کا من گھڑت دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا