نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے متعلق بڑی خبر آ گئی

Sep 25, 2021 | 20:26:PM
محکمہ ہائوسنگ، گھروں کی تعمیر، این ایل سی، ایف ڈبلیو او
کیپشن: نیا یپاکستان ہائوسنگ سکیم، اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر دینے کا منصوبہ،محکمہ ہاؤسنگ نے گھروں کی تعمیر کا کام بھی این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی ،سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے دونوں اداروں سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے گھر بنانے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی گئی،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے گھروں کی تعمیر کیلئے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون سروس 2 روز کیلئے بند۔۔۔مگر کیوں؟ اہم خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او اب سکیم کے انفراسٹرکچر کیساتھ گھر بھی بنائے گی، اس سے قبل این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو صرف ڈویلپمنٹ کا کام دیا گیا تھا،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس تعمیر کرے گی،لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائے ونڈ کے مقام پر بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی