ہائوسنگ سوسائٹی کیس ، ن لیگ کے ایم پی اے، فرح گوگی کیخلاف مقدمہ درج

Aug 30, 2026 | 10:01:AM
 ہائوسنگ سوسائٹی کیس ، ن لیگ کے ایم پی اے، فرح گوگی کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد اقبال رانا )تھانہ صدر پولیس گوجرانوالہ کی بڑی کارروائی،مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو اور سابق خاتونِ اول کی دوست فرح گوگی اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ 

مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹر طیب الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کی پشت پناہی پر غیر قانونی طریقے سے بلڈنگ پلان فیس کی وصولی، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل میں ملوث تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:اربوں بیرل تیل پر کنٹرول؟خفیہ منصوبے نے دنیا بھر کو حیران کر دیا!

 پولیس نے ایم پی اے قیصر سندھو،سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اس کے شوہر احسن جمیل سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
 پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔