سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کیلئےحکومتِ سندھ کاعظیم منصوبہ ہے:شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کم ہوں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں شہر کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ شہری کم خرچ میں ایئر کنڈیشن بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی سٹاف اور دیگر عملے کی سکریننگ شروع
سینیٹر تاج حیدر بریج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور حکومتِ سندھ کے ترقیاتی عزم کی روشن علامت ہے۔ یہ عظیم منصوبہ محکمۂ ٹرانسپورٹ، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ییلو لائن بی آر ٹی کے حصے کے طور پر جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، جس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے… pic.twitter.com/1s3kWqffSd
— PPP Digital Media (@mediapppdigital) October 25, 2025
شرجیل انعام میمن نے اپنے وڈیو بیان میں مزید کہا کہ یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔