ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی سٹاف اور دیگر عملے کی سکریننگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی سٹاف اور دیگر عملے کی سکریننگ شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کے تمام اہل کاروں کی سکریننگ شروع کردی گئی ہے، یہ سکریننگ جاتی عمرہ سے وزیراعلیٰ آفس تک تمام اہل کاروں کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی سکریننگ کی جا رہی ہے،سکیورٹی سٹاف اور دیگر سٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
سکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’’سب پھڑے جان گے ‘‘ مریم نواز کا بڑافیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ اسکریننگ اور چیکنگ کا عمل مذہبی جماعت کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعد کیا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔