بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Mar 25, 2024 | 11:13:AM
بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کے  بیشتر علاقوں  میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

  پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سےدوسرے نمبر پرآگیا

اس کے علاوہ  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔