لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سےدوسرے نمبر پرآگیا

Mar 25, 2024 | 09:40:AM
 لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سےدوسرے نمبر پرآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) لاہور میں صبح سویرے سورج کی کرنیں شہر میں بکھر گئی، گرمی میں اضافہ ریکارڈ  تو وہیں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی موجودہ درجہ حرارت22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33ڈگری تک جانے کاامکان ہے،وہیں  ہوا میں نمی کا تناسب80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق  لاہور 194 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا،ڈی ایچ اےفیز 8  میں 204,یو ایس کونسلٹ میں 223,ٹھوکر نیاز بیگ میں231 , سید مراتب علی روڈ میں208, فدا حسین ہاؤس میں 260, جوہر ٹاؤن 225 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری  امریکا نے پہلی ویکسین تیار کرلی