برطانوی ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کو روکنے کے لیے ویکسین تیار کرلی

Mar 25, 2024 | 09:05:AM
برطانوی ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کو روکنے کے لیے ویکسین تیار کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پھیپھڑوں کے کینسر کو روکنے کے لیے دنیا کی پہلی مدافعتی ویکسین "LungVax" تیار کرلی،جس سے لاکھوں جانیں بچائی جاسکیں گی۔

برطانیہ کے محققین اور ماہرین نے ایک ایسی ویکسین تیار کی ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گی،ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد معاملات میں کامیاب رہے گی۔

 رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی ، فرانسس کرک انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے سائنسدانوں نے آکسفورڈ آسٹرا زینیکا COVID-19 ویکسین جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے "LungVax" کی ویکسین تیار کی ہے جو کینسر کے خلیوں کو مارنے کے لیے مدافعتی نظام کو فعال کرتی ہے اور پھیپھڑوں کے کینسر کو روکتی ہے۔
یونیورسٹی آف لندن اور آکسفرڈ یونیورسٹی کے دی فرانسس کرِک انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’لنگ ویکس‘ اُن لوگوں کو دی جائے گی جنہیں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ لاحق ہے۔

یہ ویکسین مدافعتی نظام کو کینسر کی ابتدائی علامات کی شناخت اور اُن سے مقابلے کے لیے تیار کرے گی، پھیپھڑوں میں کینسر زدہ خلیوں کو پہچاننا آسان ہے کیونکہ نیواینٹیجینس نام پروٹین کی سرخ رنگ شناخت آسان بناتی ہے۔

ٹیم کو ویکسین کی 3,000 خوراکیں تیار کرنے کے لیے خیراتی اداروں، کینسر ریسرچ یوکے اور CRIS کینسر فاؤنڈیشن کی جانب سے £1.7m تک کی فنڈنگ دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:کیا گرم پانی پینا، فائدے کیساتھ نقصان بھی دیتا ہے?

دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں،کینسر ریسرچ یو کے کے اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں ہر سال پھیپھڑوں کے کینسر کے تقریباً 48,500 کیسز سامنے آتے ہیں، جن میں سے 72 فیصد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ 

پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی کے علاوہ انتہائی آلودہ فضا میں مستقل بنیاد پر سانس لینا بھی شامل ہے، جہاں ہر وقت دھواں رہتا ہو وہاں رہنے والوں کے پھیپھڑوں میں کینسر تیزی سے پھیلتا ہے۔

 یادرہے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ 55-74 سال کی عمر کے  ان لوگوں کوہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔