فیصل آباد میں عزا خٓنہ شبیر علیہ السلام میں مجلس عزا، اذان علی اکبر صبح 3:20 پر ہوگی
کیپشن: فیصل آباد کے عزا خانہ شبیر علیہ السلام مین شہزادہ علی اکبر کے تعزیہ کی شبیہہ کو سنوارا جا رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر فیصل آباد میں مجلس عزا جاری ہے۔ علی اکبر کی اذان صبح 3 بج کر 20منٹ پر ہو گی۔
فیصل آباد میں آج شب بہت سی مجالس عزا ہو رہی ہیں۔ مجالس عزا میں ذاکرین اہلبیت فضائل و مصائب اہلبیت بیان کررہے ہیں۔
فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر فیصل آباد میں شبِ عاشور کی مجلس عزا کا اختتام اذان علی اکبر پر ہوگا۔
مجلس عزا کے آخری مرحلہ میں ذاکر فراز حیدر کاظمی مجلس پڑھیں گے۔
مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر میں شیخ ذیشان شانی تین بج کر 20 منٹ پر اذان علی اکبر ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: نثار حویلی میں ذوالجناح کی ماتم و گریہ کی صداؤں کے درمیان برآمدگی