شکرگڑھ: مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Jan 25, 2026 | 20:39:PM
شکرگڑھ: مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

 افسوسناک حادثہ شکرگڑھ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق کی شناخت انس سکنہ نورکوٹ اور خاتون کی بھنڈراں کی رہائشی سے ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔