کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 17افراد جاں بحق 

Jan 25, 2022 | 09:04:AM
کورونا وائرس ، اموات
کیپشن: کورونا وارڈ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 17افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6,357کورونا کے نئے کیسز سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 49,595افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6,357افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 556 کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ 87افراد تشویشناک صورتحال میں اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13لاکھ 81ہزار 152ہوگئی جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 82ہزار 396ہے ۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد انتیس ہزار ایک سو بائیس ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں سالانہ امتحانات کب ہونگے؟ نئی تاریخ آگئی