کنگنا رناوت فلم ’تھلائیوی‘ میں کس بھارتی وزیراعلیٰ کا کردار نبھائیں گی۔۔؟

Aug 25, 2021 | 18:12:PM
کنگنا رناوت فلم ’تھلائیوی‘ میں کس بھارتی وزیراعلیٰ کا کردار نبھائیں گی۔۔؟
کیپشن: اداکارہ کنگنا رناوت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’تھلائیوی‘ 10 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ کنگنا رناوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ اور اداکارہ جے  للیتا کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تھلائیوی‘ کے لئے موضوع بحث ہیں۔اس فلم کی ریلیز کی تاریخ طے ہو گئی ہے، اور  اس بات کی اطلاع  کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پردی ہے کہ فلم اب 10 ستمبر 2021 کو سینما گھروں  کی زینت بنے گی۔کنگنا نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ"ایک اعلیٰ شخصیت کی کہانی جسے بڑی سکرین پر دیکھا جانا ہی مناسب ہے، اب ’تھلائیوی‘ ریلیز کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میچ میں تما شا ئی کو تھپڑ مارنا خاتون کے گلے پڑگیا۔۔ویڈیو وائرل